جی 20 وزرائے تجارت کا اجلاس اختتام پذیر

جی 20 ممالک کے تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کا اجلاس  جس میں ترکی نے بھی شرکت کی ہے ، اٹلی  کے شہر  سورینٹو میں اپنے  حتمی اور  مشترکہ اعلامیے  کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے

1718912
جی 20  وزرائے تجارت کا اجلاس اختتام پذیر

جی 20 وزرائے تجارت اور سرمایہ کاری کے اجلاس کے حتمی اعلامیے میں  جی 20 ممالک عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں ضروری اصلاحات لانے کے لیے تنظیم کے تمام ارکان کے ساتھ فعال اور تعمیری طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہونے  سے آگاہ کیا گیا ہے۔

جی 20 ممالک کے تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کا اجلاس  جس میں ترکی نے بھی شرکت کی ہے ، اٹلی  کے شہر  سورینٹو میں اپنے  حتمی اور  مشترکہ اعلامیے  کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

اجلاس کے حتمی اعلامیے  میں غیر امتیازی ، کھلے ، منصفانہ ، شمولیت ، مساوی ، پائیدار اور شفاف کثیر جہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیےاکھٹا ہونے  سے آگاہ کیا گیا ہے۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  وزراء نے اس سلسلے میں مستحکم تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر  بنانے  کے لیے اپنے وعدوں کا اعادہ کیا ہے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے  کہ جی 20 ممالک  کے وزراء   نئی قسم کے کورونا وائرس کے بعد ایک لچکدار ، مضبوط ، پائیدار اور جامع معاشی بحالی کی طرف مربوط ردعمل کو فروغ دے کر بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری پر کوویڈ 19 کے منفی  اثرات کو کم کرنے پر متفق ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے تمام اراکین ضروری اصلاحات کے لیے   فعال اور تعمیری کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اعلامیے میں  کوویڈ 19 ویکسین ، علاج اور تشخیصی کٹس تک عالمی رسائی کی اہمیت پر زور دینے   کے علاوہ  کویڈ 19  کے خلاف عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی مدد کے لیے  جی 20 اقدامات  پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں