ترک موٹر ساز صنعت کی ریکارڈ پیداوار

سال کے پہلے 9 ماہ میں موٹر گاڑیوں کی  کل پیداوار 2020 کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ رہی ہے

1717860
ترک موٹر ساز صنعت کی ریکارڈ پیداوار

سال 2020 کے اسی عرصے کے مقابلے میں امسال کے پہلے  9 مہینوں میں ترکی کی آٹوموٹو پیداوار میں 8 فیصد اضافہ ہواہے، ترکی نے اس دورانیہ میں 9 لاکھ 22 ہزار گاڑیاں تیار کی ہیں۔

آٹوموٹو انڈسٹری ایسوسی ایشن نے جنوری تا ستمبر کے دورانیہ پر محیط پیداوار اور برآمدات کے اعداد و شمار اور مارکیٹ کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق، سال کے پہلے 9 ماہ میں موٹر گاڑیوں کی  کل پیداوار 2020 کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ رہی ہے۔

جنوری تا ستمبر کی مدت میں تجارتی گاڑیوں کی پیداوار میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔

ہیوی کمرشل وہیکل گروپ میں پیداوار میں 38 فیصد اور لائٹ کمرشل وہیکل گروپ میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں