سٹینڈرڈ اینڈ پورزنے ترکی کے لیے 2021 کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح6.1 فیصد سے بڑھا کر 8.6 فیصد کردی

ایس اینڈ پی کی طرف سے شائع کردہ "یورپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ (EMEA) ریجن چوتھی سہ ماہی 2021 رپورٹ" میں ، اس کی وضاحت کی گئی کہ خطے میں ابھرتی ہوئی معیشتوں نے توقع سے زیادہ مضبوط معاشی ترقی کی کارکردگی دکھائی ہے

1711671
سٹینڈرڈ اینڈ پورزنے ترکی کے لیے 2021 کے لیے اقتصادی ترقی کی شرح6.1 فیصد سے بڑھا کر 8.6 فیصد کردی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) نے ترکی کے لیے 2021 کے لیے اقتصادی ترقی کی پیش گوئی 6.1 فیصد سے بڑھا کر 8.6 فیصد کردی۔

ایس اینڈ پی کی طرف سے شائع کردہ "یورپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ (EMEA) ریجن چوتھی سہ ماہی 2021 رپورٹ" میں ، اس کی وضاحت کی گئی کہ خطے میں ابھرتی ہوئی معیشتوں نے توقع سے زیادہ مضبوط معاشی ترقی کی کارکردگی دکھائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی میں اقتصادی سرگرمیوں کے اعداد و شمار پہلے کے اندازے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ 2021 کے لیے ترکی کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی 6.1 فیصد سے بڑھا کر 8.6 فیصد کردی گئی۔

ایس اینڈ پی کی رپورٹ نے گرمیوں کے مہینوں کے دوران بین الاقوامی سیاحت کے شعبے کی نسبتا تیزی سے بحالی کا حوالہ دیا ہے۔

رپورٹ میں 2021 میں پولینڈ کی ترقی کی پیش گوئی 4.5 فیصد سے 5.1 ، روس کی 3.7 سے 4 فیصد ، جنوبی افریقہ کی 4.2 سے 4.6 فیصد تک اپ گریڈ کی اطلاع دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں