ہنرمند افراد کے لیے ملازمتی ویزے جاری ہونگے: حکومت برطانیہ

برطانیہ کو ان دنوں خوراک اور ایندھن کی ترسیل کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہنر مند غیرملکی کارکنوں کے لیے دس ہزار سے زائد ورک ویزوں کا اعلان کیا گیا ہے

1710564
ہنرمند افراد کے لیے ملازمتی ویزے جاری ہونگے: حکومت برطانیہ

برطانوی حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیورز کی کمی پر قابو پانے کے لیے ویزا قوانین میں عارضی طور پر نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

خبر کے مطابق، ویزا پابندیوں میں سختی کے باعث ٹرک ڈرائیورز  کی شدید کمی ہوگئی ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس  پر ایندھن کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، کچھ کو ایندھن ختم ہونے پر بند بھی کردیا گیا ہے۔

 تاجروں نے حکومت کو خبردارکیا ہےکہ اگر مسئلے پر فوری طور پر قابو نہیں پایا گیا تو کرسمس کے دوران مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم آفس کی جانب سے اس حوالے سےکہا گیا ہےکہ حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور ٹرک ڈرائیورز کی کمی پر قابو پانے کے لیے عارضی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  حکومت تقریباً   پانچ  ہزار ٹرک ڈرائیورز کو عارضی ملازمتی  ویزا دینے پر غور کررہی ہے، اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور تاجر کافی عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں تاہم حکومت نے اسے منظور نہیں کیا تھا۔

 کورونا وائرس کی پابندیوں اوربریگزٹ کے باعث ٹرک ڈرائیورز کی کمی ہوئی ہے ، اس دوران ڈرائیورز کی ٹریننگ اور ٹیسٹنگ بھی بند رہی جس کے باعث قلت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ  ملک میں اس وقت ایندھن کی بالکل قلت نہیں ہے تاہم ٹرک ڈرائیورز کی کمی کے باعث ترسیل متاثر ہوئی ہے جس پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں، شہری پریشان مت ہوں اور ضرورت کے مطابق ہی فیول بھروائیں۔



متعللقہ خبریں