ترکی نے 6 ماہ میں 70 ملین ڈالر کی بائیسکلوں کی برآمدات سر انجام دیں

ترکی سے 92 ممالک کو بائسیکل برآمد کیے گئے، جرمنی 10.2 ملین ڈالر کے ساتھ سر فہرست

1683184
ترکی نے 6 ماہ میں 70 ملین ڈالر کی بائیسکلوں کی برآمدات سر انجام دیں

ترکی کی  بائیسکلوں کی برآمدات رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 88 فیصد  کی شرح سے بڑھتے ہوئے 70 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

ترک  بائیسکلوں  کی خاصکر  خطہ یورپ  میں  مانگ میں اضافہ ہوا ہے،  گزشتہ برس  جنوری تا جون کے دورانیہ میں 37 ملین ڈالر تک رہنے والی برآمدات امسال بڑھتے ہوئے  70 ملین  ڈالر تک ہو گئی ہے۔

ترکی سے 92 ممالک کو بائسیکل برآمد کیے گئے، جرمنی 10.2 ملین ڈالر کے ساتھ سر فہرست رہا ہے تو اس کے بعد فن لینڈ اور فرانس کا نمبر آتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں