ترکی: سال کے پہلے 6 ماہ میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی ریکارڈ فروخت

ترکی میں رواں سال کے پہلے نصف میں غیرملکیوں کے ہاتھ 20 ہزار 488 مکانات فروخت کئے گئے

1674082
ترکی: سال کے پہلے 6 ماہ میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی ریکارڈ فروخت

ترکی میں رواں سال کے پہلے نصف میں غیرملکیوں کے ہاتھ گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 66 فیصد اضافے کے ساتھ  20 ہزار 488 مکانات فروخت کئے گئے ہیں۔

غیرملکیوں کے ہاتھ فروخت کی جانے والی املاک کی یہ تعداد اس وقت تک کی جنوری۔جون کے دورانیے کے بہترین تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترکی محکمہ شماریات سے موصول معلومات کے مطابق جنوری میں 2 ہزار 675، فروری میں 2 ہزار 964 ، مارچ میں 4 ہزار 248، اپریل میں 4 ہزار 77 ، مئی میں  1776 اور جون میں 4 ہزار 748 مکانات فروخت کئے گئے۔

اس طرح غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت  44 فیصد اضافے کے ساتھ  20 ہزار 488 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال یہ تعداد 14 ہزار 262 مکانات تک رہی۔

شہروں کے اعتبار سے 10 ہزار 108 مکانات کی فروخت کے ساتھ استنبول پہلے، 3 ہزار 990 مکانات کے ساتھ انطالیہ دوسرے، ایک ہزار 276 مکانات کے ساتھ انقرہ تیسرے، 951 کے ساتھ مرسین چوتھے اور 584 مکانات کے ساتھ یالووا پانچویں نمبر پر رہا۔

ترکی میں مکانات خریدنے والے غیر ملکیوں میں 3 ہزار 70 مکانات کے ساتھ ایرانی شہری پہلے، 3 ہزار 19 مکانات کے ساتھ عراقی دوسرے، ایک ہزار 759 کے ساتھ روسی تیسرے، ایک ہزار 277 کے ساتھ افغانی چوتھےاور 726 مکانات کے ساتھ جرمن شہری پانچویں نمبر پر رہے۔

 



متعللقہ خبریں