ترکی: ماہِ مئی میں آٹو موٹیو سیکٹر کی برآمدات 1.9بلین ڈالر رہیں
ترکی آٹو موٹیو انڈسٹری کی برآمدات ماہِ مئی کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 56.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
حالیہ 15 سالوں سے سیکٹرل سطح پر ترکی کی برآمدات میں پہلے نمبر پر برقرار آٹو موٹیو انڈسٹری کی برآمدات ماہِ مئی کے دوران گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 56.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
اُلو داع آٹو موٹیو انڈسٹری برآمداتی یونین کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق گذشتہ ماہ سپلائی انڈسٹری کی گاڑیوں، بسوں اور منی بسوں کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 37 فیصد اضافے کے ساتھ 12 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
آٹو موٹیو انڈسٹری کے سب سے بڑے درآمد کنندہ ملک جرمنی کورواں سال کے ماہِ مئی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 75 فیصد اضافے کے ساتھ 318 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔
اس کے بعد 67 فیصد اضافے کے ساتھ 241 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ فرانس دوسرے اور 92 فیصد اضافے کے ساتھ 133 ملین ڈالر برآمدات کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر رہا۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: 206،1 بلین ڈالر زرمبادلہ کے ساتھ زرعی سیکٹر کی ریکارڈ برآمدات
جن ممالک کو سب سے زیادہ زرعی برآمدات کی گئی ہیں ان میں روس، امریکہ اور جرمنی سرفہرست ہیں