ترکی: اپریل میں شِپ اور یاٹ سیکٹر کی برآمدات 10 کروڑ 99 لاکھ 12 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں
اپریل 2021 میں بحری جہاز اور یاٹ سیکٹر کی برآمدات 10 کروڑ 99 لاکھ 12 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں، سیکٹر کی برآمدات ملک کی کُل برآمدات میں 0.6 فیصد رہیں
1633721
ترکی میں اپریل 2020 میں بحری جہاز اور یاٹ سیکٹر کی برآمدات 2 کروڑ 89 لاکھ 54 ہزار ڈالر رہیں رواں سال کے اسی دورانیے میں یہ برآمدات 279.6 فیصد اضافے کے ساتھ 10 کروڑ 99 لاکھ 12 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ترکی برآمداتی اسمبلی MİT کے اعداد و شمار سے موصول معلومات کے مطابق بحری جہاز اور یاٹ سیکٹر کی برآمدات ملک کی کُل برآمدات میں 0.6 فیصد رہیں۔
سیکٹر نے گذشتہ ماہ 74 ممالک کو برآمدات کیں جن میں سے سب سے زیادہ برآمدات کے ساتھ ناروے سرفہرست رہا۔
ناروے کو ماہِ اپریل کے دوران 4 کروڑ 56 لاکھ 12 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔اس کے بعد ایک کروڑ 53 لاکھ 49 ہزار ڈالر کے ساتھ رومانیہ دوسرے، 84 لاکھ 89 ہزار ڈالر کی برآمدات کے ساتھ ایستونیا تیسرے، 75 لاکھ 8 ہزار ڈالر کے ساتھ مارشل جزائر چوتھے اور 72 لاکھ 4 ہزار ڈالر کے ساتھ آئس لینڈ پانچویں نمبر پر رہا۔