ماہِ اپریل میں سب سے زیادہ برآمدات آٹو موٹیو انڈسٹری کی رہیں

آٹو موٹیو سیکٹر ماہِ اپریل میں 2 ارب 46 کروڑ 56 لاکھ 47 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا سیکٹر رہا

1633144
ماہِ اپریل میں سب سے زیادہ برآمدات آٹو موٹیو انڈسٹری کی رہیں

آٹو موٹیو سیکٹر ماہِ اپریل میں 2 ارب 46 کروڑ 56 لاکھ 47 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا سیکٹر رہا۔

ترکی برآمد کنندگان اسمبلی TİM کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ اپریل میں برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ 313.5فیصد کے ساتھ آٹو موٹیو سیکٹر میں ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ ماہ ترکی کی کُل برآمدات میں صنعتی گروپ کا حصہ 75.5 فیصد رہا اور سال 2020 کے ماہِ اپریل کے مقابلے میں 127.4 فیصد اضافے کے ساتھ 14 ارب 17 کروڑ 37 لاکھ 5 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

ماہِ اپریل میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے پہلے تین ممالک  میں سے ایک بلین 654 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی پہلے، ایک بلین 182 ملین کے ساتھ امریکہ دوسرے اور ایک بلین 33 ملین ڈالر کے ساتھ انگلینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں