ترکی: سال کی پہلی تہائی میں 80 ممالک کو پستہ برآمد کیا گیا

رواں سال کی پہلی تہائی میں 80 ممالک کو کی گئی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 68 لاکھ 45 ہزار ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا

1621858
ترکی: سال کی پہلی تہائی میں 80 ممالک کو پستہ برآمد کیا گیا

ترکی نے سال کی پہلی تہائی میں 80 ممالک کو پستہ برآمد کیا ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین GAİB کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے جنوری۔ماچ کے دورانیے میں پستے  کی فروخت سے 2 کروڑ 12 لاکھ 88 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ۔ رواں سال کے اسی دورانیے میں 80 ممالک کو کی گئی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 68 لاکھ 45 ہزار ڈالر زرِمبادلہ کمایاگیا ہے۔

رواں سال کی پہلی تہائی میں ہالینڈ، الجزائر، ملائیشیا، جاپان، مراکش، عمان، دوبئی، بیلجئیم، اسپین، آسٹریا اور روس  سمیت 80 ممالک کو 3 ہزار 394 ٹن پستہ برآمد کیا گیا ہے۔

6 لاکھ 61 ہزار ٹن کے ساتھ سب سے زیادہ پستہ اٹلی کو برآمد کیا گیا اس کے بعد 6 لاکھ 29 ہزار ٹن کے ساتھ جرمنی دوسرےاور 2 لاکھ 54 ہزار ٹن کے ساتھ اسرائیل تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں