"اقتصادی اصلاحاتی پروگرام" صدر ایردوان آج اعلان کریں گے

اس اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کی متعارفی تقریب میں صدر ایردوان ماءیکرو اکانومک استحکام پر مبنی پالیسیوں اور دیگر اصلاحات پر حکومت کا موقف اور اقدامات واضح کریں گے

1599957
"اقتصادی اصلاحاتی پروگرام" صدر ایردوان آج اعلان کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان آج استنبول میں اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کا اعلان کریں گے۔

مائیکرو اکانومی،مفید پالیسیوں،افراط زر،جاری خسارہ اور سرکاری مالیاتی نظام، اس پروگرام کے عنوانات میں شامل ہونگے۔

 صدر ایردوان نے گزشتہ سال نومبر میں  کہا تھا کہ ان کی حکومت جلد ہی اقتصادی و قانونی اصلاحاتی پروگراموں کا اعلان کرے گی ۔

 اس اعلان کے بعد وزیر خزانہ لطفی الوان کی زیر قیادت  تاجر برداری اور دیگر متعلقہ سماجی  و اقتصادی تنظیموں سےمشاورت کے بعد بعض تجاویز اور مطالبات بھی زیر غور لائے گئے تھے۔

  اس اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کی متعارفی تقریب میں صدر ایردوان ماءیکرو اکانومک استحکام پر مبنی پالیسیوں اور دیگر اصلاحات پر حکومت کا موقف اور اقدامات واضح کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں