پاکستان کو T-129 ہیلی کاپٹروں کی فروخت روکنے کا ذمے دار امریکہ ہے:قالن

بلومبرگ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کو ترکی کے ہیلی کاپٹرز کی فروخت روک دی ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا

1598635
پاکستان کو T-129 ہیلی کاپٹروں کی فروخت روکنے کا ذمے دار امریکہ ہے:قالن

امریکہ نے ترکی کو مقامی طور پر تیار  شدہ  30 گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پاکستان کو فراہمی سے روک دیا۔

خبر کے مطابق، بلومبرگ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کو ترکی کے ہیلی کاپٹرز کی فروخت روک دی ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد اسے چین سے خریدے گا۔

اے ٹی اے کے ٹی 129 اگسٹا اے 129 منگسٹا پلیٹ فارم پر مبنی دو انجن، ٹینڈم سیٹ، ملٹی رول، آل ویدر اٹیک ہیلی کاپٹر ہے اور امریکی انجنوں سے لیس ہے۔

۔ابراہیم قالن نے کہا کہ اس رکاوٹ سے امریکی مفادات کوزیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 یاد رہے کہ ترکی اور پاکستان نے جولائی 2018 میں ترکی ساختہ گن شپ ہیلی کاپٹر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے

تاہم، پینٹاگون کی جانب سے ترک کمپنی کو انجنوں کا ایکسپورٹ لائسنس جاری کرنے سے انکار کے بعد اس کی فراہمی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی۔

قالن نے ترکی پر امریکی پابندیوں کے اثرات کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی رکاوٹ کا ذکر کیا جس سے انقرہ نے روس سے ایس-400 میزائل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی روسی میزائل خریدنے پر مجبور ہوا کیونکہ واشنگٹن نے انقرہ کو مؤثر شرائط پر پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ایک یورپی ادارے اگسٹا ویسٹ لینڈ کی شراکت سے ترک اخلائی صنعت کا تیار کردہ اے ٹی اے کے ٹی 129 ہیلی کاپٹر دن اور رات، گرم اور سرد دونوں موسمی حالات میں حملے اور جاسوسی مشن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات سے چند روز قبل امریکہ نے جولائی 2019 میں پہلی رکاوٹ کا اعلان کیا تھا۔

جنوری 2020 میں ترکی کی دفاعی صنعت  کے سربراہ نے کہا تھا کہ انقرہ اور اسلام آباد نے ترسیل کے معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے تاکہ ہموار ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس معاہدے کے تحت ترکی کے معاہدہ عمل میں نہ آنے کی صورت میں پاکستان کو چینی زیڈ 10 ہیلی کاپٹر خریدنے کا اختیار مل گیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ترک ساختہ ٹی 129 اے ٹی اے سی ہیلی کاپٹر  تاحال پاک فوج کی ترجیحات  میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں