"F-35 طیارے بیکار ہیں "امریکہ ان کی تیاری پر پیسہ لگانا بند کرے: آدم اسمتھ

ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے اسلحہ کے صدر آدم اسمتھ نے اس منصوبے کو مایوس کن قرار دیتےہوئے اس بات کا دفاع کیا کہ اس پر رقوم کا خرچ روک دیا جائے

1597249
"F-35 طیارے بیکار ہیں "امریکہ ان کی تیاری پر پیسہ لگانا بند کرے: آدم اسمتھ

امریکہ میں  پانچویں نسل  کے حامل جنگی طیاروں F-35 کا منصوبہ اعتراضات کا باعث بن رہا ہے۔

 ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے اسلحہ کے صدر آدم اسمتھ نے اس منصوبے کو مایوس کن قرار دیتےہوئے اس بات کا دفاع کیا کہ اس پر رقوم کا خرچ روک دیا جائے ۔

 اسمتھ نے واشنگٹن میں واقع بروکنگس انسٹیٹیوٹ کے ایک ماحولیاتی پینل سے خطاب کے دوران بتایا کہ مہنگے ترین F-35 طیاروں میں مسلسل فنی خرابیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا اتنے مہنے طیاروں پر امریکی حکومت رقوم خرچ نہ کرے تو بہتر ہوگا۔

آدم اسمتھ نے کہا کہ  پینٹاگون کو دیگر طیاروں کی تیاری  شروع کرنی چاہیئے ۔

یاد رہے  کہ امریکی میڈیا میں  F-35 کے بجائے دوبارہ سے F-16  طیاروں کی واپسی زیر موضوع بنی رہی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں