ترکی میں غیر ملکی ہر 5 مکانات میں سے ایک ضلع انطالیہ سے خرید رہے ہیں

گذشتہ سال انطالیہ میں ایک لاکھ 4 ہزار 160 مکانات  فروخت ہوئے یہ تعداد 2019 میں 90 ہزار 761 مکانات تک تھی: سلمان اوزگیون

1577292
ترکی میں غیر ملکی ہر 5 مکانات میں سے ایک ضلع انطالیہ سے خرید رہے ہیں

ترکی میں غیر ملکی ہر 5 مکانات میں سے ایک ضلع انطالیہ سے خرید رہے ہیں۔

سمندر، ریتلے ساحل اور لگژری ہوٹلوں کے ساتھ  دلفریب سیاحتی مقام انطالیہ املاک کی خرید میں بھی غیر ملکیوں کے لئے ترجیحی شہروں میں سے ایک ہے۔

منقول و غیر منقول سرمایہ کاری  سوسائٹی GYODER  کے رکن سلمان اوزگیون نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود انطالیہ میں مکانات کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گذشتہ سال انطالیہ میں ایک لاکھ 4 ہزار 160 مکانات  فروخت ہوئے  یہ تعداد 2019 میں 90 ہزار 761 مکانات تک تھی۔یعنی وباء کے باوجود مکانات کی فروخت میں سال 2020 کے دوران 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوز گیون نے کہا ہے کہ ترکی کی سیر کے لئے آنے والے سیاحوں میں سے بعض  ترکی کی محبت میں گرفتار ہو کر  گھر خریدنے اور  یہاں قیام کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 5 سالوں میں ترکی بھر میں  غیر ملکیوں کے ہاتھ ایک لاکھ 66 ہزار 381 مکانات فروخت کئے گئے جن میں سے 33 ہزار 683 مکانات انطالیہ سے تھے۔ یہ شرح مکانات کی کُل  تعداد کا 20.2  فیصد ہے۔یعنی ترکی بھر میں غیر ملکیوں کے ہاتھ فروخت کئے جانے والے ہر 5 ممالک میں سے ایک انطالیہ سے ہے۔



متعللقہ خبریں