ترکی: پھلوں کے رس کی ریکارڈ برآمدات، زرِ مبادلہ میں 24 فیصد اضافہ

ترکی کی پھلوں کے رس کی برآمدات گذشتہ سال 322,8 ملین  ڈالر زرمبادلہ کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

1575149
ترکی: پھلوں کے رس کی ریکارڈ برآمدات، زرِ مبادلہ میں 24 فیصد اضافہ

ترکی کی پھلوں کے رس کی برآمدات گذشتہ سال 322,8 ملین  ڈالر زرمبادلہ کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

بحیرہ ایجئین برآمداتی یونینوں کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں ترکی نے پھلوں کے جُوس کی برآمدات سے 25 کروڑ 98 لاکھ 84 ہزار ڈالر کا ریکارڈ زرمبادلہ کمایا لیکن سال2020 میں یہ ریکارڈ برآمدات 24 فیصد اضافے کے ساتھ 32 کروڑ 27 لاکھ 93 ہزار ڈالر کے زرِمبادلہ تک پہنچ گئیں۔

پھلوں کے جُوس کی برآمدات میں 8 کروڑ 66 لاکھ 41 ہزار ڈالر زرمبادلہ کے ساتھ امریکہ پہلے اور 3 کروڑ 21 لاکھ 43 ہزار ڈالر زرمبادلہ کے ساتھ ہالینڈ دوسرے نمبر پر رہا۔

جنوبی کوریا کی منڈی میں سال 2019 میں سب سے زیادہ فروخت کی گئی لیکن 2020 میں جنوبی کوریا تیسرے  نمبر پر رہا۔ اس ملک کے لئے پھلوں کے رس کی برآمدات 2019 کے مقابلے میں 133 فیصد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 15 لاکھ 19 ہزار ڈالر رہیں۔

جوس کی برآمدات میں سب سے زیادہ سیب اور مکس، انگور اور مکس اور اناناس اور مکس جوس کی برآمد کی گئی۔



متعللقہ خبریں