امریکہ نے عرب امارات اور سعودی عرب کے لیے اسلحے کی فراہمی روک دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج عارضی طور پر منجمد کردیا

1572729
امریکہ نے عرب امارات اور سعودی عرب کے لیے اسلحے کی فراہمی روک دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج عارضی طور پر منجمد کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پیکیج منجمد کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو معاہدے کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ معمول کی انتظامی کارروائی ہے جو شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے انتظامیہ کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت ختم کرنے کا اشارہ بھی دے چکی ہے۔ 



متعللقہ خبریں