سال 2020 میں ہم نےبرآمدات میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیر تجارت رخسار پیک جان

ماہِ دسمبر میں ہماری برآمدات سال 2019 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 16 فیصد اضافے کے ساتھ 17 بلین 844 ملین ڈالر رہیں اور یہ ایک ریکارڈ سطح تھی: رخسار پیک جان

1557798
سال 2020 میں ہم نےبرآمدات میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیر تجارت رخسار پیک جان

ترکی کی وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ سال 2020 میں ہم نےبرآمدات میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔

پیک جان نے "سال 2020 خارجہ تجارت جائزہ اجلاس " میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سال 2020 میں ہم نے ریکارڈ برآمدات کی ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ماہِ دسمبر میں ہماری برآمدات سال 2019 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 16 فیصد اضافے کے ساتھ 17 بلین 844 ملین ڈالر رہیں اور یہ ایک ریکارڈ سطح تھی۔ سال بھر میں ہماری برآمدات 169.5 بلین ڈالر رہیں۔ ہماری یہ برآمداتی شرح ترکی کی کامیابی کی عکاس ہے"۔

وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ سال 2020 میں برآمدات کے مقابلے میں ہماری  درآمدات کی شرح تقابل 77.3 فیصد تھی۔ سونا خارج ہماری درآمدات 85.8 فیصد رہیں۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں