تجارتی سفروں میں اضافہ ہو گا اور یہ سفر مستقل جاری رہیں گے: پیک جان

اس کے بعد کے سفر ترکی کی برآمدات کے ساتھ ساتھ چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور یہی نہیں بلکہ گلوبل تجارت میں بھی اہم کردار ادا کریں گے: وزیر تجارت رخسار پیک جان

1550524
تجارتی سفروں میں اضافہ ہو گا اور یہ سفر مستقل جاری رہیں گے: پیک جان

ترکی کی وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ اس وقت ہم ترکی کی پہلی برآمداتی مال گاڑی کے 13 روزہ سفر کے بعد چین  پہنچنے کی خوشی سے گزر رہے ہیں۔

پیک جان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ،استنبول چیرکیز کھوئے سے روانگی کے بعد 13 دن میں چین کے شہر شیان پہنچنے والی، پہلی برآمداتی مال گاڑی کی استقبالیہ تقریب میں  شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ٹرین  ترکی سے ایشیاء بعید کے لئے ریلوے رسل رسائل کے حوالے سے ایک خوبصورت ابتدائیہ ہے۔

پیک جان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس کے بعد کے سفر ترکی کی برآمدات کے ساتھ ساتھ چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت  اور یہی نہیں بلکہ گلوبل تجارت میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایشیاء اور یورپ کے درمیان پُل کی حیثیت  کا حامل ہونے کی وجہ سے ترکی لاجسٹک اور رسل و رسائل کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس دائرہ کار میں روڈ اینڈ بیلٹ منصوبےکو ہم ایسا منصوبہ سمجھتے ہیں کہ جو ترکی کے اپنے سے مخصوص پہلووں اور تھیورک فوائد کو  عملی فوائد میں تبدیل کر سکنے کی اہلیت کا حامل ہے۔

وزیر تجارت رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ خاص طور پر ہم چین تک رسائی کے لئے اہمیت کے حامل باکو۔تبلیس۔ کھارس ریلوے لائن پر کام کو بھی اہمیت دیتے اور اس کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ برآمداتی مال گاڑی نے ایک تاریخی سفر کو مکمل کیا ہے۔ گاڑی نے ترک مال کوبراستہ  تاریخی شاہرائے ریشم کے  اور بذریعہ ٹرین 13 دن میں دنیا کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے چین پہنچایا ہے اور یہ چیز ہمارے لئے بہت خوشی کی اور قابل فخر بات ہے۔ ہمارے ان تجارتی سفروں میں اضافہ ہو گا اور یہ سفر مستقل جاری رہیں گے۔ ہم بھی ان تجارتی سفروں میں تمام ضروری کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ سفر  ترکی اور اس کے برآمد کنندگان کی کامیابی کی حیثیت سے تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔

رخسار پیک جان نے کہا ہے کہ چین کے لئے ترکی کی برآمداتی مال گاڑی  ملک کی تجارتی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔



متعللقہ خبریں