ٹرمپ انتظامیہ نے خامنہ آئی کی امدادی تنظیم سمیت 49 اداروں پر پابندی لگادی

امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے یہ پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے تحت عائد کی گئي

1530466
ٹرمپ انتظامیہ نے خامنہ آئی کی امدادی تنظیم  سمیت 49 اداروں پر پابندی لگادی

ایران میں گزشتہ سال حکومت مخالف احتجاج کے دوران مظاہرين پرتشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے روحانی ليڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیر انتظام ایک امدادی تنظیم "بنیاد مستفضان "سميت کئی اہم عہدیداروں پر تازہ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے یہ پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی کے تحت عائد کی گئيں۔

امریکہ نے ان افراد اور اداروں کے اثاثوں کو منجمد کر دیا ہے اور کسی بھی امریکی کو ان کے ساتھ تجارت يا مالی لين دين کی اجازت نہيں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی نے پابندیوں کے اعلان کو ٹرمپ انتظامیہ کیمایوسی کی علامت قرار دیا۔



متعللقہ خبریں