ترکی: ڈیڑھ ماہ میں 70 ملین ڈالر مالیت کی خشک انجیر کی برآمد

بارہ ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ خشک انجیر جرمنی کو برآمد کی گئی

1527978
ترکی: ڈیڑھ ماہ میں 70 ملین ڈالر مالیت کی خشک انجیر کی برآمد

ترکی نے ڈیڑھ ماہ کے دوران 70 ملین ڈالر مالیت کی خشک انجیر برآمد کی۔

ایجئین برآمداتی یونینوں کے اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر سے انجیر کی برآمدات کا سیزن شروع ہوا اور اس وقت سے اب تک 81 ممالک کو خشک انجیر برآمد کی جا چکی ہے۔

تقریباً ڈیڑھ ماہ کے دوران 18 ہزار 157 ٹن  انجیر کی برآمد سے 7 کروڑ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

اس  دورانیے میں 12 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ خشک انجیر جرمنی کو برآمد کی گئی اس کے بعد 10.5 ملین ڈالر  کے ساتھ فرانس اور 7.4 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں