ہانگ کانگ کا امریکہ سے احتجاج، ہمارے مال سے چینی مال کا لیبل ہٹایا جائے

ہانگ کانگ میں امریکہ کی طرف سے درآمداتی سامان کے اوپر "میڈ اِن چائنہ" کے لیبل کی شرط کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

1509504
ہانگ کانگ کا امریکہ سے احتجاج، ہمارے مال سے چینی مال کا لیبل ہٹایا جائے

چین کے خودمختار علاقے ہانگ کانگ میں امریکہ کی طرف سے درآمداتی سامان کے اوپر "میڈ اِن چائنہ" کے لیبل کی شرط کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

روزنامہ "ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ" کے مطابق  جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ہانگ کانگ کے نمائندے لوری لُو  نے واشگٹن انتظامیہ سے اس  لیبل کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لُو نے امریکہ سے، عالمی تجارتی  تنظیم کے رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں  پوری کرنے اور درآمداتی مال کے علاقے سے متعلق تنظیم کےاُصولوں کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے اس شرط کو واپس لینے کےلئے ہم نے ماہِ ستمبر میں درخواست پیش کی تھی تاہم ہمیں اس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

لُو نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے آجروں کو اپنے پیدا کردہ مال پر اپنے لیبل کی بجائے "میڈ اِن چائنہ" کا لیبل لگانے پر مجبور  کئے جانے کی صورت میں ہم  عدالتی میکانزم  کو فعال کرنے کے لئے عالمی تجارتی تنظیم کو درخواست پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ماہِ اگست میں ہانگ کانگ میں بیجنگ انتظامیہ کا نیا قومی سلامتی قانون نافذ ہونے پر ردعمل کے طور پر واشنگٹن انتظامیہ نے ہانگ کانگ سے درآمد کردہ مال پر "میڈ اِن چائنہ "کے لیبل کی شرط لگا دی تھی۔ موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں  کہاگیا تھا کہ مذکورہ تدبیر  واشنگٹن کے ہانگ کانگ کی " خصوصی تجارتی حیثیت" کو کالعدم کرنے کے دائرہ کار میں اختیار کی گئی ہے۔

تاہم ہانگ کانگ انتظامیہ نےکل جاری کردہ بیان میں  کہا تھا کہ لیبل کی پابندی ہانگ کانگ کے چین سے الگ کسٹم علاقے کی حیثیت  کو نظر انداز کئے جانے پر مبنی  یہ شرط دونوں طرف کے کاروباری حضرات اور صارفین  کے لئے غیر ضروری بوجھ کا سبب بنے گی۔



متعللقہ خبریں