ترکی سے انار کی ریکارڈ برآمدات

انار  کی برآمدات میں  20 ملین 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر کے ساتھ روس سر فہرست رہا

1508151
ترکی سے انار کی ریکارڈ برآمدات

ترکی نے سال 2019 میں انار کی برآمدات سے 98 ملین ڈالر آمدن حاصل کی ہے۔

ایجین ایکسپورٹرز یونین کے اعداد و شمار کے مطابق  امسال ماہ جنوری تا ستمبر کے دورانیہ میں  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس سے یہ رقم 43 ملین 5 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئی۔

انار  کی برآمدات میں  20 ملین 2 لاکھ 43 ہزار ڈالر کے ساتھ روس سر فہرست رہا تو اس ملک کو برآمدات میں سال کے پہلے 9 ماہ میں 78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر عراق ہے جسے 12 ملین 7 لاکھ 71 ہزار کی برآمدات کی گئی ہیں، تیسرے نمبر پر جرمنی کے لیے یہ مقدار 4 ملین 8 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک رہی۔

 



متعللقہ خبریں