وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ہیٹی میں،7 معاہدوں پر دستخط

وزیر خارجہ نے بتایا کہ  اس بات چیت میں بالخصوص توانائی،تعمیرات، قابل تجدید  توانائی اور دیگر شعبوں  اور منصوبوں  پر غور کیا گیا  اور مطابقت کا عندیہ بھی دیا گیا ہے

1474716
وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ہیٹی میں،7 معاہدوں پر دستخط

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ ہیٹی کے ساتھ 7 اہم معاہدے ہونے پر میں بہت خوش ہوں ۔

 وزیر خارجہ  نے ہیٹی کے دورے پر  اپنے ہم منصب کلاوڈ جوزف کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک اخباری کانفرنس منعقد کی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ میرا ہیٹی کا پہلا دورہ ہے جس پر میں کافی خوش ہوں اور  اس  پر جوش مہمان نوازی کے لیے میں اپنے ہم منصب جوزف کا بھی مشکور ہوں۔

 انہوں نے بتایا کہ  ہیٹی کے صدر جوووینل موِئس سے بھی ان کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے صدر ایردوان کا خیر سگالی پیغام انہیں پہنچایا ،پانچ ہفتے قبل صدر ایردوان نے جناب موئس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا جس میں دو طرفہ تعلقات کے اہداف متعین کیے گئے تھے جن پر میں اپنے دوست اور ہم منصب  کلاوڈ جوزف کے ساتھ مل کر انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش  کریں گے، امید ہے کہ یہ دو طرفہ تعلقات معاشی لحاظ سے   فروغ پائیں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ  اس بات چیت میں بالخصوص توانائی،تعمیرات، قابل تجدید  توانائی اور دیگر شعبوں  اور منصوبوں  پر غور کیا گیا  اور مطابقت کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

 چاوش اولو نے کہا کہ صدر ایردوان اپنے ہم منصب  موئس کا ترکی میں خیر مقدم کرنے پر  مسرور ہونگے میں نے یہ دعوت نامہ انہیں  پہنچادیا ہے اور میں بھی اپنے دوست کلاوڈ جوزف کو ترکی میں خوش آمدید کہوں گا۔

اس دورے کے دوران  ہیٹی کے ساتھ 7 مختلف معاہدے بھی طے ہوئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں