ترک-روس سیاحتی پابندیاں ختم،پہلا روسی قافلہ انطالیہ پہنچ گیا

ترکی اور روس کے  درمیان کورونا تدابیر کے  تحت  سیاحت پر  پابندی ختم ہونے کے بعد 519 روسیوں پر مشتمل پہلا قافلہ  انطالیہ پہنچ چکا ہے

1470126
ترک-روس سیاحتی پابندیاں ختم،پہلا روسی قافلہ انطالیہ پہنچ گیا

ترکی اور روس کے  درمیان کورونا تدابیر کے  تحت  سیاحت پر  پابندی ختم ہونے کے بعد 519 روسیوں پر مشتمل پہلا قافلہ  انطالیہ پہنچ چکا ہے۔

 کورونا  کے باعث مارچ میں دو طرفہ پروازیں روک دی گئی تھیں جن کا دوبارہ آغاز آج سے سیاحتی مقامات انطالیہ،دالامان اور بودروم  کے لیے کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں آج پہلا طیارہ ماسکو کے شیری میت یوو ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے بعد صبح 3 بجکر 25 منٹ پر انطالیہ اترا ۔

بتایا گیا ہے کہ تمام سیاحوں نے اپنے چہرے ماسک سے ڈھانپے ہوئے تھے جنہیں سفری دستاویزات کی جانچ کے بعد  ان کے ہوٹلوں تک پہنچا یا گیا ۔

دوسری جانب ماسکو کے دومو دیدیوو ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والا ایک دیگر طیارہ صبح 7 بجکر 20 منٹ پر دالامن کے ہوائی اڈے پر اترا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج 5 مزید پروازیں دالامان اتریں گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں