ترکی: لگژری یاٹ کی تیاری میں انطالیہ فری زون دنیا بھر میں ایک مارکہ

دنیا میں یاٹ کی تیاری میں اٹلی اور ہالینڈ کے بعد ترکی تیسرے نمبر پر ہے۔لیکن ہم اٹلی اور ہالینڈ میں بھی اپنے یاٹ فروخت کر رہے ہیں: ذکی گُر سیس

1466023
ترکی: لگژری یاٹ کی تیاری میں انطالیہ فری زون دنیا بھر میں ایک مارکہ

ترکی کے ضلع انطالیہ کا فری زون، لگژری یاٹ کی تیاری میں، دنیا بھر میں مارکہ کی شکل اختیار کر چکا ہے اور یہاں 2000 سے لے کر اب تک 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 460 یاٹ تیار کئے جا چکے ہیں۔

انطالیہ فری زون انتظامی و سرمایہ کاری کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل ذکی گُر سیس نے کہا ہے کہ علاقےمیں 56 مقامی سرمائے کی حامل فرموں سمیت کُل 83 فرمیں کام کر رہی ہیں۔ ان فرموں میں سے 45 یاٹ کے  سیکٹر سے منسلک ہیں۔

گُر سیس نے کہا ہے کہ علاقے میں یاٹ کی تیاری کا آغاز 2000 میں ہوا اور اس وقت انطالیہ فری زور دنیا بھر میں یاٹ کی تیاری میں ایک مارکہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2019 کے آخر تک یہاں 442 یاٹ بنائےگئے۔ رواں سال کے ماہِ جون تک مزید 18 یاٹ کے اضافے سے یہ تعداد 460 تک پہنچ گئی ہے۔

گُر سیس نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ہم 35 یاٹوں کو ان کے مالکان کے حوالے کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کی یاٹ فرموں کو اٹلی، برطانیہ، امریکہ ، روس، ہالینڈ  اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک سے آرڈر مل رہے ہیں۔دنیا میں یاٹ کی تیاری میں اٹلی اور ہالینڈ کے بعد ترکی تیسرے نمبر پر ہے۔لیکن ہم اٹلی اور ہالینڈ میں بھی اپنے یاٹ فروخت کر رہے ہیں اور یہ بہت قابل فخر چیز ہے۔

گُر سیس نے کہا ہے کہ ہم نے قطر اور عمان سمیت متعدد ممالک کو کوسٹل سکیورٹی کشتیاں بھی برآمد کی ہیں۔



متعللقہ خبریں