کورونا وائرس کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کرنے والا واحد ملک ترکی

ترکی کورونا وائرس کےدوران یورپ بھر میں آٹو موبیل کی  فروخت میں اضافہ کرنے والا واحد ملک ہے

1465863
کورونا وائرس کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کرنے والا واحد ملک ترکی

ترکی کورونا وائرس کےدوران یورپ بھر میں آٹو موبیل کی  فروخت میں اضافہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے متعدد اقتصادی سیکٹر منفی متاثر ہوئے ہیں جن میں آٹو موبیل سیکٹر سرفہرست ہے۔

یورپی آٹو موبیل پیداواری یونین ACEA  کے اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین AB-26  اور یورپی آزاد تجارتی یونین EFTA کے رکن ممالک اور برطانیہ سمیت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں اجتماعی حیثیت سے  آٹوموبیل کی مارکیٹ میں مندی کا سامنا رہا۔

یورپی آٹو موبیل مارکیٹ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 2019 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 38.9 فیصد مندی کے ساتھ 6 لاکھ 11 ہزار 918 عدد فروخت کی سطح تک گِر گئی۔

AB اور EFTA کے رکن ممالک اور برطانیہ کا احاطہ کرنے والی منڈی میں سال کے پہلے نصف میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کرنے اور کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف مثالی جدوجہد کرنے والاواحد ملک ترکی ہے۔

ترکی رواں سال کی پہلی تہائی میں گاڑیوں کی فروخت میں 7 ویں نمبر پر تھا  اور  اس کامیابی کے بعد سال کے پہلے نصف میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔



متعللقہ خبریں