یورپ، امریکہ یورپی ممالک پر اضافی کسٹم اور ٹیکس پر عمل درآمد کو ہٹا دے

امریکہ کی جانب سے ایئر بس سمیت یورپی مصنوعات پر عائد کردہ کسٹم ’’ناقابل قبول‘‘ ہے

1461618
یورپ، امریکہ یورپی ممالک پر اضافی کسٹم اور ٹیکس پر عمل درآمد کو ہٹا دے

یورپی یونین  نے ایئر بس  کو غیر قانونی  تعاون کے جواز میں متحدہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ ساڑھے سات  ارب  ڈالر کے اضافی ٹیکس  کو ہٹائے جانے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کمیشن کے امور ِ تجارت کے ذمہ دار رکن فیل ہوگن نے ایئر بس کے عالمی تجارت تنظیم کے فیصلوں پر پوری طر ح عمل درآمد شروع کرنے کی اطلاع دینے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایئر بس سمیت یورپی مصنوعات پر عائد کردہ کسٹم ’’ناقابل قبول‘‘ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  ان غیر حق بجانب ٹیکسوں کو فی الفور ہٹائے جانے  پر مصر ہیں۔

ہوگن  نت بتایا کہ ہوا پیمائی کے معاملے میں تنازعات کو مذاکرات  کے ذریعے حل کیے جانے  کے لیے ہم نے مختلف تجاویز پیش کی ہیں، ہم امریکہ کے ساتھ منصفانہ اور متوازن شکل میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں