ترک - ہسپانوی تعلقات میں فروغ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے:ترک وزیر تجارت

ترک وزیر تجارت رخسار پیکجان نےویڈیو کانفرنس کے ذریعے  ترک-اسپین مشترکہ تحجارتی و اقتصادی کمیٹی JETCO کی تقریب دستخط  سے خطاب کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان  ڈیڑھ صدی سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں

1460559
ترک - ہسپانوی تعلقات میں فروغ  دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے:ترک وزیر تجارت

ترک وزیر تجارت رخسار پیکجان نے  ترکی اور اسپین کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ  کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وزیر تجارت نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  ترک-اسپین مشترکہ تجارتی و اقتصادی کمیٹی JETCO کی تقریب دستخط  سے خطاب کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان  روابط ڈیڑھ صدی سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات تجارتی و اقتصادی شعبوں پر اپنا رنگ جما رہے ہیں اورہماری خواہش ہے کہ یہ تعلقات مزید فروغ  حاصل کریں، جیٹو کے دائرہ کار میں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر غور کیا گیا ہے  جس کے تحت سرمایہ کاری،تعمیراتی خدمات سمیت ثقافتی،سیاحتی،زرعی،مواصلاتی سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کے امکانات بھی زیر غور  لائے گئے ہیں۔

وزیر تجارت نے  امید ظاہر کی کہ  جلد ہی جیٹکو  کا اجلاس ایک دوسرے کے روبرو منعقد کرنے کا موقع ملے گا جس میں  وسیع ممالک کی شرکت بھی ممکن ہو سکے گی ۔

ہسپانوی وزیر برائے  صنعت و حرفت و سیاحت  الیرا  نے بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین صحت و سیاحت کے شعبے میں تعاون جاری ہے ، دونوں ملک سیاحتی صارفین کے بارے میں مزید تعاون کر سکتے ہیں حتی تجارت و سرمایہ کاری میں فروغ بھی پایا جا سکتا ہے،اس وبا نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں لہذا آنے والے وقت میں وبا کے بعد عالمی سرمایہ کاری  پر مبنی مشترکہ منصوبے اہمیت حاصل کریں گے ۔

دونوں وزرا نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے بات چیت کے بعد ترک -اسپین جیٹکو اجلاس کے تحت معاہدے پر دستخط کیے اور اس کا متن کیمروں کو دکھایا ۔



متعللقہ خبریں