کورونا وبا کے باعث ہم اقتصادی طور پر تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں، جرمن چانسلر

جرمنی نے یونین کی صدارت کو ایک انتہائی نازک دور میں سنبھالا ہے

1448189
کورونا وبا کے باعث ہم اقتصادی طور پر تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ ہم    عام وبا کی بنا پر ملکی تاریخ کے کٹھن ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

انگیلا مرکل نے ویڈیو کانفرس کے ذریعے  یورپی یونین کمیشن کے صدر ارسولا وون در لیین  سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں  بتائا کہ کورونا وائرس تا حال منظر عام سے غائب نہیں ہوا تا ہم ، ہم نے اس وائرس  کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے زندگی گزارنے کو  سمجھ لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تاریخ ِ یورپ  میں سب سے مشکل دور سے گزرنے سے آگاہ ہیں، اس حقیقت کا مشاہدہ اقتصادی اعداد و شمار سے ہوا ہے۔

مرکل نے بتایا کہ  جرمنی  کے یونین کی عبوری صدارت کو سنبھالنے کے بعد کووڈ۔19 بحران سے کس طریقے سے نمٹنے کے معاملے کو ایجنڈے میں لایا گیا  ہے۔

یورپی یونین کمیشن کے صدر لیین نے  اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ جرمنی نے یونین کی صدارت کو ایک انتہائی نازک دور میں سنبھالا ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کورونا کے اقتصادی نتائج کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے تیار کردہ ریسکیو پیکیج   کے ذریعے مستقل کے بجٹ  کی یورپی پارلیمان اور رکن ممالک کی قومی اسمبلیوں  کی جانب سے منظوری  کی ضرورت ہو گی، ہم وقت کے خلاف سخت مقابلہ کر رہے ہیں، ہر گزرتے دن لوگ اپنا روز گار کھوتے جا رہے ہیں،  فرمیں ڈوب رہی ہیں اور ملکی معیشتیں کمزور پڑتی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں