ماہِ جون میں ترکی کا PMI ٹرسٹ انڈیکس حوصلہ افزا ہے: وزیر خزانہ بیرات آلبائراک

ترکی کا PMI ٹرسٹ انڈیکس ماہ جون میں 53.9 تک پہنچ گیا جو فروری 2018 سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے: وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک

1446985
ماہِ جون میں ترکی کا PMI ٹرسٹ انڈیکس حوصلہ افزا ہے: وزیر خزانہ بیرات آلبائراک

ترکی کے وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ترکی کے رئیل سیکٹر ، صارف اور اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس کی ماہ جون کی صورتحال ماہِ مئی کے مقابلے میں زیادہ حوصلہ افزا ہے۔

بیرات آلبائراک نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں استنبول چیمبر آف انڈسٹری کے پروجیکٹ منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ انڈیکس PMI کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا ہے۔

اعداد و شمار میں بلندی کی طرف توجہ مبذول کرواتےہوئے آلبائراک نے کہا ہے کہ ٹرسٹ انڈیکسوں کے بعد PMI میں سنبھالا ہمیں زیادہ پُر اعتماد قدموں کے ساتھ اپنے اہداف کی طرف بڑھنے کا امکان فراہم کر رہا ہے۔ رئیل سیکٹر، صارف اور اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس میں بلندی کل کے مقابلے میں آج اور مئی کے مقابلے میں جون میں زیادہ مثبت ہے۔

آلبائراک کی طرف سے ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں PMI انڈیکس اپریل میں 33.4 ، مئی میں 40.9 اور جون میں 53.9 دکھائی دے رہا ہے۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے " قومی ٹیکنالوجی مضبوط صنعت" کے ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ شئیر کی ہے۔

وارانک نے بھی ٹویٹ میں PMI کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کا PMI ٹرسٹ انڈیکس ماہ جون میں 53.9 تک پہنچ گیا جو فروری 2018 سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

وارانک نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے ڈیٹا کا اعلان کرنے والے تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں