"کورونا لایا مالی پریشانیاں" ایئر بس 15000 ملازمین کو فارغ کرے گی

یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس بھی کورونا بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، کمپنی نے 15000ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے

1447153
"کورونا لایا مالی  پریشانیاں" ایئر بس 15000 ملازمین کو فارغ کرے گی

کورونابحران کے باعث یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس نے 15000ملازمین کو فارغ کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔

کمپنی ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی  اس وقت شدیدمالی مشکلات سےدوچارہے۔

خبر کے مطابق، یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس بھی کورونا بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، کمپنی نے 15000ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایئربس نے برطانیہ سے1700ملازمین کوفارغ کرنے کا اعلان کیا ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی کورونابحران کےباعث شدیدمالی مشکلات سےدوچارہے، دنیا بھرسے 15ہزار ملازمین کو اگلے سال فارغ کردیا جائے گا۔

ترجمان ایئربس کا کہنا تھا ملازمتوں میں کمی کیلئےعملدرآمدشروع کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایزی جیٹ نے 3ہوائی اڈوں  سے آپریشن بند کرنے اور 30فیصد ملازمتوں میں بھی کمی کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

ایزی جیٹ کی جانب سے5ہزارملازمین کوفارغ کیا جاسکتا ہے۔

نیوکاسل، لندن سٹینسٹیڈ اور ساؤتھ اینڈہوائی اڈوں سے آپریشن ختم کیا جائے گا۔

 کورونا کے باعث ایئرلائن مالی مشکلات سےدوچارہے، آپریشن اورملازمتوں میں کمی موجودہ صورتحال کے باعث کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں