جرمن چانسلر: ہم تاریخ کے بد ترین معاشی مسائل سے دو چار ہیں

’’یورپ کا مستقبل   باہمی یکجہتی میں پوشیدہ ہے‘‘ ہمارا تعلق مختلف ممالک سے ہے  لیکن اتحاد قائم  کرتے ہوئے طاقتور بن سکتے ہیں

1446085
جرمن چانسلر: ہم تاریخ کے بد ترین معاشی مسائل سے دو چار ہیں

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث  اس سے قبل کبھی بھی پیش نہ آنے والی معاشی مشکلات ہمارے سر پر آن پڑی ہیں۔

انگیلا مرکل نے برلن کے جوار میں واقع مرسے برگ پیلس میں فرانسیسی صدر امینول ماکرون سے  مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

ایک طرف سے   ہم وبا  کے خلاف نبرد آزما ہیں تو دوسری جانب سخت ترین اقتصادی مشکلات کے شکار ہیں۔ یہ مسئلہ نہ صرف جرمنی اور فرانس کو  درپیش ہے بلکہ اس سے پوری یونین  متاثر ہو رہی ہے۔

جرمنی او ر فرانس نے مل جل کر اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے  زیر مقصد  یورپی یونین ممالک کو ایک ریسکیو  فنڈ کی تجویز پیش کرنے کی یاددہانی کرانے والی  مرکل نے بتایا کہ ’’یورپ کا مستقبل   باہمی یکجہتی میں پوشیدہ ہے‘‘ ہمارا تعلق مختلف ممالک سے ہے  لیکن اتحاد قائم  کرتے ہوئے طاقتور بن سکتے ہیں۔ ہم ماحولیات، جنگ اور امن کی طرح کے کٹھن معاملات میں دنیا میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں