امریکی صدر کا ملازمتی ویزے سے متعلق اہم اعلان،خبر پڑھیے

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں بیرون ملک سے آ کر کام کرنے والوں کے ملازمتی ویزے کی معطلی کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے

1441557
امریکی صدر کا ملازمتی ویزے سے متعلق اہم اعلان،خبر پڑھیے

 امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں بیرون ملک سے آ کر کام کرنے والوں کے ملازمتی ویزے کی معطلی کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

ان پابندیوں سے امریکہ میں بھارت اور چین سے آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والے  بھی متاثر ہوں گےجبکہ  زراعت کے شعبے میں ایچ ون -بی ویزہ پر کام کرنے والے ملازمین کے ویزے بھی معطل رہیں گے۔

صدر ٹرمپ نے اس سال اپریل میں کورونا کے بحران کو بنیاد بنا کر غیر ملکی ملازمین پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق، اس اقدام سے ملک میں بے روزگار امریکی شہریوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔



متعللقہ خبریں