امریکہ نے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کا معاہدہ منظور کر لیا

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق، اس دوران تائی پے حکومت کو 18 انتہائی جدید ٹارپیڈوز فراہم کیے جائیں گے جن کی مالیت 180 ملین ڈالر بنتی ہے

1421244
امریکہ نے تائیوان کو اسلحے کی فروخت کا معاہدہ منظور کر لیا

امریکہ نے تائیوان کے ساتھ اسلحے کے ایک نئے معاہدے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
 امریکی وزارت خارجہ کے مطابق، اس دوران تائی پے حکومت کو 18 انتہائی جدید ٹارپیڈوز فراہم کیے جائیں گے جن کی مالیت 180 ملین ڈالر بنتی ہے۔
 یہ ٹارپیڈوز آبدوز سے داغے جا سکتے ہیں۔
 امریکہ کی جانب سے یہ اعلان سائی انگ وین کی بطور ملکی صدر حلف برداری کے فوری بعد کیا گیاہے۔ 
اسلحے کا یہ معاہدہ امریکہ اور چین کے باہمی روابط کو مزید خراب کر سکتا ہے۔
 یاد رہے کہ ان دونوں ممالک کے تعلقات کورونا بحران کی وجہ سے پہلے ہی کشیدہ ہیں۔



متعللقہ خبریں