یورپی یونین کمیشن ایک ٹریلین یورو کے فنڈ کی تشکیل پر کام کر رہا ہے

زیر ِ غور ہونے والے ریسکیو فنڈ  کی تفصیلات کے 27 مئی کو آشکار کیا جائیگا

1420321
یورپی یونین  کمیشن ایک ٹریلین یورو کے فنڈ کی تشکیل پر کام کر رہا ہے

یورپی یونین کمیشن   کورونا  کے معیشتوں پر منفی اثرات کے خلاف اقدامات کے لیے ایک ٹریلین یورو سے زائد کے  ایک ریسکیو فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کرے گا۔

یورپی یونین کمیشن کے سینئر  ڈپٹی چیئر مین والدس دومبروسکس نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرا خزانہ و اقتصادیات کے ساتھ ویڈیو کانفرس کے ذریعے اجلاس کے بعد بعض اعلانات کیے۔

دومبروسکس نے بتایا کہ یورپی یونین کمیشن کے زیر ِ غور ہونے والے ریسکیو فنڈ  کی تفصیلات کے 27 مئی کو آشکار کیا جائیگا، ہمارا ہدف سینکڑوں ارب یورو نہیں بلکہ ایک ٹریلین یورو سے بھی  زیادہ مقدار میں ایک فنڈ کا قیام ہے۔

اس پروگرام کے تحت مختلف سرمایہ کاری و تعمیری اصلاحات  کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے دومبروسکس کا کہنا تھا کہ  یہ فنڈ رکن ممالک کو عطیات اور قرضہ جات  فراہم کرنے  پر مبنی ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں