100 ترقی پذیر ممالک کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈز مہیا کئے گئے ہیں:عالمی بینک

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت وبا کا سامنا ہے جس کے باعث توقع ہے کہ امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہوجائے گی لہذا بینک نے مارچ سے اب تک سو ممالک کو ریکارڈ فنڈ مہیا کیے ہیں

1420308
100 ترقی پذیر ممالک کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈز مہیا کئے گئے ہیں:عالمی بینک

عالمی بینک نے  ایک سو ترقی پذیر ممالک کےلیے انسداد کورونا کی خاطرہنگامی فنڈ مہیا کیا ہے۔ 
خبر کے مطابق، عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت عالمگیر وبا کا سامنا ہے جس کے باعث توقع کی جاتی ہے کہ امسال عالمی معاشی شرح نمو 5 فیصد کم ہوجائے گی لہذا بینک نے مارچ سے اب تک سو ممالک کو ریکارڈ فنڈ مہیا کیے ہیں۔
دوسری جانب ،صدر نے متنبہ بھی کیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے دنیا بھر میں 6 کروڑ  افراد انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔
عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے کاروبار میں نقصان اٹھا چکے ہیں جب کہ صحت کے نظام کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اقتصادی از سر نو بحالی  کےلیے  فوری اور لچک دار اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ 



متعللقہ خبریں