متعدد ممالک کی صورتحال اچھی نہیں، آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی

عالمی مالیاتی فنڈ  کی سربراہ کرسٹالینا جیورجیوا نے متعدد ممالک کی اقتصادی صورت حال  کو  خلاف توقع مزید خراب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں اقتصادی لحاظ سے اچھا نہیں گزرے گا

1416310
متعدد ممالک کی صورتحال اچھی نہیں، آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی

عالمی مالیاتی فنڈ  کی سربراہ کرسٹالینا جیورجیوا نے متعدد ممالک کی اقتصادی صورت حال  کو  خلاف توقع مزید خراب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں اس صورتحال   کی توقعات  کے اندازے پر رپورٹ جاری کی جائے گی مگر خدشہ ہے کہ سال رواں اقتصادی لحاظ سے اچھا نہیں گزرے گا۔
 جیورجیوا نے دی فنانشل  ٹائمز کی طرف سے ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعے  کورونا وائرس اور اس کے عالمی معیشت پر مرتب اثرات کے بارے میں خدشات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ متعدد ممالک کی اقتصادی صورت حال خلاف توقع مزید خراب ہے اور جن ممالک کی  کارکردگی اس سلسلے میں بہتر ہے انہیں چاہیئے کہ وہ کورونا  کو ایک موقع جانتے ہوئے اپنی معیشت کو مزید بہتر بنانے  کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھاتے رہیں  ۔



متعللقہ خبریں