"انسداد کورونا " یورپی ممالک کا10ممالک کو 300ارب یورو مدد دینے کا اعلان

یورپی یونین کے رکن ممالک کورونا کے  تدارک میں مدد کےلیے دس ممالک کو  کل تین ارب یورو کی مالی مدد دیں گے

1411966
"انسداد کورونا " یورپی ممالک کا10ممالک کو 300ارب یورو مدد دینے کا اعلان

 یورپی یونین کے رکن ممالک کورونا کے  تدارک میں مدد کےلیے دس ممالک کو  کل تین ارب یورو کی مالی مدد دیں گے۔

یورپی یونین کونسل نے اس بات کا  اعلان کرتےہوئے بتایا ہے کہ البانیہ کو ایک سو اسی ملین،بوسنیا کو ڈھائی سوملین،جارجیا کو ایک سو پچاس ملین،اردن کو دو سو ملین،کوسوو کو ایک سو ملین،مالدووا کو  ایک سو ملین، مونٹی نیگرو کو  ساٹھ ملین،شمالی مقدونیہ کو ایک سو ساٹھ ملین،تیونس کو چھ سو ملین اوریوکرین کو ایک اعشاریہ دو ارب یورو کی مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  ان قرضوں کی ادائیگی کو دیگر شرائط کے مقابلےمیں زیادہ آسان بنایا گیا ہے ۔

اس امدادی پیکیج کو یورپی پارلیمان کی منظوری  درکار ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں