یورپی یونین 10 ممالک کو میکرو فنانشیل امداد فراہم کرے گی

یورپی یونین، کورونا وائرس کی وجہ سے 10 ممالک کو کُل 3 بلین یورو میکرو فنانشیل امداد فراہم کرنے کی تیاریوں میں

1403446
یورپی یونین 10 ممالک کو میکرو فنانشیل امداد فراہم کرے گی

یورپی یونین، کورونا وائرس کی وجہ سے 10 ممالک کو کُل 3 بلین یورو میکرو فنانشیل امداد فراہم کرنے کی تیاریوں میں ہے۔

یورپی یونین کمیشن نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے اقتصادی اثرات  کو محدود کرنے کے لئے مختلف ممالک کی طرف سے مالی امداد کی درخواست قبول کر لی گئی ہے۔

اس کے مطابق البانیہ کو 180 ملین ، بوسنیا ہرزیگوینیا کو 250 ملین، جارجیا کو 105 ملین، اردن کو 200 ملین، کوسووا کو 100 ملین، مولدووا کو 100 ملین مونٹی نیگرو کو 60 ملین شمالی مقدونیہ کو 160 ملین، تیونس کو 600 ملین اور یوکرائن کو 1.2 بلین یورو میکرو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اپنے قریبی حلقے کے ممالک کو اقتصادی بحران کے دور میں میکرو مالی امداد فراہم کر سکتی ہے۔

یورپی یونین کے فنڈ، مذکورہ ممالک کے نارمل شرائط میں منڈیوں سے حاصل کردہ قرضہ جات کے مقابلے میں، زیادہ موزوں شرائط کے حامل ہیں۔

مذکورہ امداد کی فراہمی کے لئے یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کونسل کی منظوری بھی ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں