یورپ میں موٹر گاڑیوں کی فروخت میں کمی، ترکی میں اضافہ

دنیا کو اپنی لپیٹ میں  لینے والے کووڈ۔19  وبا کے اقتصادیات پر منفی اثرات   موٹر ساز صنعت میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں

1401857
یورپ میں موٹر گاڑیوں کی فروخت میں کمی، ترکی میں اضافہ

یورپ میں سال کی پہلی سہہ ماہی میں موٹر گاڑیوں  کی فروخت میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ  کے مقابلےمیں کمی واقع ہوئی ہے تو ترکی میں اس کا رحجان مخالف سمت رہا ہے۔

 دنیا کو اپنی لپیٹ میں  لینے والے کووڈ۔19  وبا کے اقتصادیات پر منفی اثرات   موٹر ساز صنعت میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔

یورپی موٹر ساز منڈی سے حاصل کردہ جائزاتی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اور یورپی دری ٹریڈ زون  کے ممالک سمیت برطانیہ میں  اس شعبے  میں 26.3 فیصد کی شرح سے مندی کا مشاہدہ ہوا ہے۔  اس دورانیہ میں 3 ملین 54 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

اٹلی اس گراوٹ میں سر فہرست ہے جہاں پر یہ شرح 35.5 فیصد ہے۔اس کے بعد فرانس کا نمبر آتا ہے۔

ترکی میں اس دورانیہ میں موٹر گاڑیوں کی فروخت میں 44.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ،  جس کے مطابق  تین ماہ میں 99 ہزار 630 گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں