روس کی اقتصادیات میں 5 فیصد سکڑاو پیدا ہو سکتا ہے: الیکسے کدرین

روس میں اڑھائی ملین افراد بیروزگار ہو گئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 8 ملین تک پہنچ سکتی ہے: الیکسے کدرین

1397095
روس کی اقتصادیات میں 5 فیصد سکڑاو پیدا ہو سکتا ہے: الیکسے کدرین

روس کے محکمہ بہی کھاتہ کے سربراہ الیکسے کدرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے خلاف اختیار کی گئی تدابیر کی مدت میں اضافے کی صورت میں ملکی اقتصادیات میں 5 فیصد سکڑاو آ سکتا ہے۔

روس کے سابق وزرائے خزانہ میں سے کدرین نے رشیہ RBK ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے روس کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ پیش کیا ہے۔

کدرین نے کہا ہے کہ بینک 3 مہینوں کے اندر بحران کے اثرات محسوس کرنا شروع کر دیں گے اور 6 ماہ کے اندر یہ اثرات زیادہ شدت سے محسوس ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ایسی صورت میں بینکوں کو اضافی سرمایہ شامل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

روس میں اڑھائی ملین افراد کے بیروزگار ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کدرین نے کہا ہے کہ یہ تعداد بڑھ کر 8 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً ایک ماہ سے قرنطینہ تدابیر نافذ ہیں اور فی الوقت ہم نہیں جانتے کہ ان تدابیر کی مدت میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں کیا جائے گا اور اگر اضافہ کیا گیا تو کس قدر کیا جائے گا۔

کدرین نے کہا ہے کہ یہ صورتحال بعض علاقوں اور سیکٹروں کے نہایت مشکل حالات کا سامنا کرنے کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ کووِڈ۔19 کے بارے میں حفاظتی تدابیر کی مدت میں اضافہ ہونے کی صورت میں ملکی اقتصادیات 5 فیصد سکڑ سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں