عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی: آئی ایم ایف

واضح رہے کہ وائرس کی وبا دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں پھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد کو متاثر کرچکی ہے جس کے باعث معاشی پہیہ غیرفعال ہے

1395243
عالمی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوا نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی مثال پچھلی کسی صدی میں نہیں ملتی اور اس بحران سے نکلنے کے لیے بڑے پیمانے پر ردعمل کی ضرورت ہوگی۔
خبرکے مطابق، واضح رہے کہ وائرس کی وبا دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں پھیلتے ہوئے مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد کو متاثر کرچکی ہے جس کے باعث معاشی پہیہ غیرفعال ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ 1930 کے کساد عظیم کے بعد دنیا میں مذکورہ نوعیت کا معاشی بحران اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔
سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو خدشہ ہے کہ 2020 میں عالمی نمو تنزلی کا  شکار ہو جائے گی  جس کے نتیجےمیں 170 رکن ممالک کو فی کس آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اگلے سال صرف جزوی بحالی کی توقع ہے اور اس سال کے آخر میں وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا جس کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف اپنا تازہ ترین عالمی معاشی   جائزاتی  رپورٹ منگل کو جاری کرے گا۔



متعللقہ خبریں