چین سے ترکی کی خشک خوبانی کی طلب میں دھڑا دھڑ اضافہ

ترکی کی چین کے لئے خشک خوبانی کی برآمدات 125 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 4.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

1393812
چین سے ترکی کی خشک خوبانی کی طلب میں دھڑا دھڑ اضافہ

ترکی کی چین کے لئے خشک خوبانی کی برآمدات اگست 2019 سے مارچ 2020 کے دورانیے میں 125 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 4.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ایجئین ڈرائی فروٹ اور ڈرائی فروٹ مصنوعات کی برآمد کنندگان یونین کے سربراہ برول جیلیپ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ یکم اگست 2019 سے ترکی کی خشک خوبانی کی بیرون ملک فروخت شروع ہو ئی اور تب سے 30 مارچ 2020 تک کے عرصے میں 76 ہزار ٹن خوبانی برآمد کر کے 197 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

جیلیپ نے کہا ہے کہ خشک میوہ جات قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں اور اسی صلاحیت کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ان کی طلب میں اضفہ ہو گیا ہے۔ برآمدات کے آغاز سے لے کر اب تک کشمش، خشک خوبانی اور خشک انجیر  سے 723 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا جا چکا ہے۔

برول جیلیپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 105 ممالک کو خشک خوبانی برآمد کی گئی ہے۔ ایجئین کے علاقے سے 8 ماہ کے عرصے میں 78 ملین ڈالر مالیت کی خشک خوبانی برآمد کی گئی ہے۔ خوبانی کی سب سے زیادہ برآمد 26 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ اس کے بعد 18 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی  اور 17 ملین ڈالر کے ساتھ فرانس کو کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں