"تیل کی گرتی قیمتیں" ،سعودی عرب نے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا

دنیا بھر میں وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد تیل کی طلب  اورکھپت     میں  کمی  ہوئی ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے

1390382
"تیل کی گرتی قیمتیں" ،سعودی عرب نے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا

سعودی عرب نے غیرمتوقع طور پر تیل برآمد کرنے والے ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام کے لیے پیداوار میں ایک سے ڈیڑھ کروڑ بیرل تک یومیہ کٹوتی پر زور دیا ہے۔
دنیا بھر میں وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد تیل کی طلب  اورکھپت     میں  کمی  ہوئی ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوچکی ہے۔
اس دوران،تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک اور روس کی قیادت میں غیراوپیک ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا سمجھوتا ٹوٹ گیا ہے  جس پرروس نے یک طرفہ طور پر اوپیک پلس  معاہدے  سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں