تیونس: 10 دینار کے نوٹ پر ملک کی پہلی لیڈی ڈاکٹر کی تصویر

دس دینار پر توحیدہ بن شیخ کی تصویر چھاپنے سے ہمارا مقصد ملک کی عورتوں اور ڈاکٹروں کی عزت افزائی کرنا ہے: عبدالعزیز بن سعید

1388483
تیونس: 10 دینار کے نوٹ پر ملک کی پہلی لیڈی ڈاکٹر کی تصویر

تیونس میں ملک کی پہلی لیڈی ڈاکٹر کی تصویر والا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی لیڈی ڈاکٹر توحیدہ بن شیخ کی تصویر 10 دینار کے کرنسی نوٹ پر چھاپی گئی ہے۔

تیونس مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق نئے 10 دینار کے کرنسی نوٹ کو 27 مارچ کو سرکولیشن میں لایا جائے گا۔ نوٹ پر تیونس کی پہلی لیڈی ڈاکٹر توحیدہ بن شیخ 1909۔2010 کی تصویر چھاپی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں مرکزی بینک کے سرکاری خزانے کے ڈائریکٹر عبدالعزیز بن سعید نے کہا ہے کہ " ایک سال قبل اس بینک نوٹ کی چھپائی کا فیصلہ کیا گیا اور اس کا مقصد ملک کی عورتوں اور ڈاکٹروں کی عزت افزائی کرنا ہے"۔

عبدالعزیز بن سعید نے کہا ہے کہ " توحیدہ بن شیخ کو تیونس میں بہت سے حوالوں سے پہلی عورت ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ 1928 میں انہوں نے ملک کی پہلی یونیورسٹی ڈپلومہ حاصل کرنے والی خاتون کا عنوان حاصل کرنے کے بعد پیرس جا کر طب کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے جینیکولوجی میں اسپیشلائزیشن کیا اور ملک میں خواتین کی صحت، خاندانی منصوبہ بندی اور اسقاطِ حمل جیسے حق جیسے متعدد موضوعات میں کام کیا۔

توحیدہ بن شیخ پہلی خاتون تھیں جنہیں تیونس کی قومی ہیلتھ کونسل میں شامل ہونے کا حق حاصل ہوا۔

انہوں نے تیونس ہلال احمر کی نائب سربراہ کے فرائض بھی ادا کئے۔

ڈاکٹر توحیدہ بن شیخ نے 2010 میں 101 سال کی عمر میں وفات پائی۔  



متعللقہ خبریں