کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافے کا خدشہ
امریکہ میں بیروزگاری الاونس کے لئے درخواست دینے والوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
کورونا وائرس عالمی اقتصادیات کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
کاروباری مراکز اور فیکٹریاں بند ہونے یا پھر مزدوروں کی محدود تعداد سے کام کی وجہ سے ممالک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافے اور بیروزگاری کی شرح کے دوہرے عدد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکہ میں 21 مارچ سے ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے بیروزگاری الاونس کے لئے درخواست دینے والوں کی تعداد 3 ملین 2 لاکھ 83 ہزار کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بیروزگاری الاونس کی درخواستوں کے آئندہ ہفتے بھی تاریخی سطح پر ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔
توقع ہے کہ یورپ میں بیروزگاری کی شرح امریکہ سے کم رہے گی۔
یورو زون میں بیروزگاری کی شرح کے 10 فیصد اور برطانیہ میں 6.5 فیصد تک جانے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔
متعللقہ خبریں
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے ترکیہ کی ریٹنگ میں مزید ایک درجے کا اضافہ کر دیا
فچ کی رواں سال کے لیے ترکیہ کی شرح نمو کی توقع 3.5 فیصد اور افراط زر کی توقع 43 فیصد ہے