ترکی: صارف کے اعتماد انڈیکس میں 1.7 فیصد اضافہ

ماہِ مارچ میں صارف کا اعتماد انڈیکس گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7فیصد اضافے کے ساتھ 58.2 تک پہنچ گیا

1383305
ترکی: صارف کے اعتماد انڈیکس میں 1.7 فیصد اضافہ

ترکی میں ماہِ مارچ میں صارف کا اعتماد انڈیکس گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7فیصد اضافے کے ساتھ 58.2 تک پہنچ گیا ہے۔

ترکی محکمہ شماریات نے ماہِ مارچ کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق مرکزی بینک کے تعاون سے صارف کے رجحان سے متعلق سروے کیا گیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق مارچ میں موسمیاتی اثرات سے ہٹ کر صارف کے اعتماد انڈیکس میں گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہِ فروری میں 57.3 فیصد اعتماد انڈیکس مارچ میں 58.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اسی دورانیے میں فی خانہ مادی توقعات کا انڈیکس 2.3 فیصد اضافے سے 78.6 فیصد ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں