عالمی منڈیاں اندیشوں اور خوف و ہراس کی لپیٹ میں

گلوبل منڈیوں میں کوروناوائرس کی وجہ سے  کئی ہفتوں سے اندیشوں اور خوف و ہراس کی کیفیت جاری

1381057
عالمی منڈیاں اندیشوں اور خوف و ہراس کی لپیٹ میں

گلوبل منڈیوں میں کوروناوائرس کی وجہ سے  کئی ہفتوں سے جاری اندیشوں اور خوف و ہراس کی کیفیت اختیار کردہ تدابیر اور اقتصادی حوصلہ افزائیوں کے باوجود جاری ہے۔

امریکہ کی نیویارک اسٹاک مارکیٹ  نے وباء کے اقتصادیات پر اثرات  سے متعلق اندیشوں کے ساتھ کل دن کو شدید گراوٹ کے ساتھ بند کیا۔

ڈو جونز انڈیکس 3 سالوں کے بعد پہلی دفعہ 20.000 پوائنٹ سے نیچے رہا اور دن کو اس سے پہلے کے دن کے مقابلے میں 6.3 فیصد مندی کے ساتھ 19.898 پوائنٹ کے ساتھ بند کیا۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پوئرز 500 انڈیکس  کی قدر میں 5.2 اور ناسداک کی قدر میں 4.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ویسٹ ٹیکساس خام پیٹرول کی قیمت  20 ڈالر فی بیرل سے نیچے رہی اور اس کی قدر میں تقریباً 18 فیصد  کمی ریکارڈ کی گئی۔

جاپان میں نکئی 225 انڈیکس کی قدر میں ایک فیصد، چین کے شنگھائی انڈیکس کی قدر میں 1.2 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس کی قدر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔



متعللقہ خبریں