"ہم بھارت کو خطرناک اسلحہ دیں گے"3 ارب ڈالرز کا دفاعی معاہدہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم بھارت کو دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار دیں گے

"ہم بھارت کو خطرناک اسلحہ دیں گے"3 ارب ڈالرز کا دفاعی معاہدہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم بھارت کو دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار دیں گے

امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار موجود ہیں اور بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہم اسے دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار دیں گے، بھارت کی شاندار میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، ہمارے دلوں میں بھارتیوں کے لیے خصوصی جگہ ہے۔

امریکی صدر نے بھارت کی مذہبی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو، مسلمان، سکھ، جین اور عیسائی اپنے اپنے مذہب کی عبادت کرتے ہیں، آپ ایک قوم کی طرح ہمیشہ مضبوط بن کر رہیں، بھارت غیر معمولی طور پر بہت متنوع ملک ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس کے عوام بہت معزز اور مضبوط ہیں۔



متعللقہ خبریں