ان غیر ملکی فرموں کی ایران کے اقتصادی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہو گی: عباس عراقچی

امریکہ کی اس جبر و دباو کی سیاست کے سامنے ہتھیار پھینک کر ایرانی عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کو عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی: نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی

1360342
ان غیر ملکی فرموں کی ایران کے اقتصادی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہو گی: عباس عراقچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ملک کو ترک کرنے والی غیر ملکی فرموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ " یہ فرمیں ملک کے اقتصادی مستقبل میں قائدانہ حیثیت حاصل نہیں کر سکیں گی"۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا ہے کہ "ایران اس وقت امریکہ کی طرف سے عائد کردہ سخت ترین پابندیوں کے دور سے گزر رہا ہے اور یہ دور ایران کے لئے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکہ کی اس جبر و دباو کی سیاست کے سامنے ہتھیار پھینک کر ایرانی عوام کو تنہا چھوڑنے والوں کو عوام کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ یہ فرمیں ایران کے اقتصادی مستقبل میں کبھی بھی قائدانہ حیثیت حاصل نہیں کر سکیں گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی فرموں ایل جی اور سامسنگ نے گذشتہ دنوں ایرانی فرموں کے ساتھ اشتراک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں